پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17دسمبر کو اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پہلے 16 دسمبر کو اجلاس بلانے کی تجوہز دی گئی تھی، اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے نئی قانون سازی کا امکان ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے باقاعدہ طورپر سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اعتراضات لگا کر سوسائٹیز ایکٹ ترمیمی بل واپس بھجوا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز ہے، وفاقی وزیر خزانہ