تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی

پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی

ویب ڈیسک: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں تبادلے اور تعیناتیاں میٹرک امتحانات 2025 تک معطل کردیئے گئے جس کا اطلاق صوبہ بھر میں ہوگا ۔
اعلامیہ میں پبلک سروس کمیشن کی تقرریاں اور پروموشنز کوپابندی کے احکامات سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا جبکہ پی ایس بی اور ڈی پی سی کے تحت پروموشن کے احکامات پرعمل جاری رہے گا۔
عدالتی فیصلوں پر مبنی تقرریاں اور تبادلے بھی مستثنیٰ قرار دے دی گئی اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق پابندی کا مقصد تدریسی نظام میں تسلسل اور امتحانات کا شفاف انعقاد ہے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے اختتام تک پابندی برقرار رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام