32 ملزمان بری کر دیئے گئے

پی ٹی آئی احتجاج، گرفتار 32 ملزمان بری کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے گرفتار 32 ملزمان بری کر دیئے گئے۔32 ملزمان کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، وکیل انصر کیانی ملزمان کی جانب سے پیش ہوئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں گرفتاری ظاہر کی لیکن ملزمان کو جہلم جیل سے عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس پر پولیس کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا، شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، اس پر انہوں نے ملزمان کے 30،30 دن جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزمان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیے ریمانڈ مانگ رہی ہے، پولیس نے نمبرز پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔ بعدازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمہ سے بری کر دیا.
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے گرفتار 32 ملزمان بری کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : چینی کی قیمت میں اچانک 30 روہے کا بڑا اضافہ،ذخیرہ اندوزوں کی چاندی