سرکاری ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب

سرکاری ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سرکاری ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکم نامہ میں خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر کے غیر حاضر اور سرکاری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے عملے کو خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عوامی شکایات پر سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر کیلئے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر مجاز غیر حاضری پر تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی، عملے کو پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر منتقل یا تبدیل کیا جائے گا۔
سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں تعینات تمام عملہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل طور پر عمل کرے، بصورت دیگر قصور وار افسر/ اہلکار کے ساتھ سربراہ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  9 ماہ کے دوران حکومتی قرضے 5556ارب روپے بڑھ گئے