ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم اور دیگر کیخلاف بیرسٹر گوہر کی کرمنل کمپلینٹ بحث کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈی چوک احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف پی ٹی آئی کی کرمنل کمپلینٹ کو 23 دسمبر کو ابتدائی بحث کے لیے مقرر کر دیا۔
بیرسٹرگوہر نے موجودہ حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس پر سیشن جج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے پرائیوٹ کمپلینٹ میں شہباز شریف کے علاوہ محسن نقوی، عطا تارڑ، خواجہ آصف، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سیکیورٹی اور دیگر نامعلوم افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی درخواست میں 12 شہید کارکنان کی لسٹ بھی فراہم کر دی ہے، اس فہرست کے ساتھ ہی ان 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے، جو کہ گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 139 لاپتہ کارکنان کے نام بھی دائر درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈی چوک احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی کی وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے خلاف کرمنل کمپلینٹ سیشن جج اعظم خان نے 23 دسمبر کو کیس ابتدائی بحث کے لیے مقرر کر دیا۔ آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ کو حاضر ہونیکا حکم بیرسٹر گوہر نے موجودہ حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی۔
Load/Hide Comments