EE0lQrzWwAAntva

میرانشاہ میں دیوار گرنے سے جاں بحق مزدوروں کا حکومتی امداد نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا

وزیرستان: میرانشاہ بازار میں زیر تعمیر مارکیٹ کے دیوار گرنے سے جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا حکومتی امداد نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدرمقام میرانشاہ بازار میں 27 فروری کو زیر تعمیر نوردین مارکیٹ کے دیوار گرنے کے حدسے میں جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے اختجاج کیا،

اس حدسے میں 2 مزدور جانبحق اور 3 شدید زخمی ہوئے تھے. زخمی اور جانبحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا کہ دوسرے اضلاع میں حدسے کی صورت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ 10 سے لیکر 30 لاکھ روپے تک امداد کی جاتی ہیں اور زخمیوں کو فری علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ھے. 4 مہینے گزر گئے حکومت نے ہم غریب مزدوروں کیساتھ نہ کوئی امداد کیا اور نہ ہی علاج،زخمی مزدور والی مرخان نے کہا کہ میرانشاہ اور پشاور میں علاج کیلئے قرض لیا ھے،

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

بے روزگار ھے بال بچے فاقہ کشی پر مجبور هے. زخمی مزدور امان اللہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی امداد نہیں ملا ہے. جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کی کہ بیواہ اور یتیم بچے حکومتی امداد کے منتظر هے، زخمی مزدور محمد اکبر نے کہا کہ متاثرہ خاندان وزیر اعلی محمود خان سے اپیل کرتے ہیں کہ مالی امداد فراہم کرے. ورنہ مجبور فیملی اور بال بچوں کے ساتھ روڈ پر اختجاجی دهرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت