ویب ڈیسک: جے یو آئی کی جانب سے کیا جانے والا مطالبہ مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیج دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے، مشترکہ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت جاری ہے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس بل پر اعتراضات اٹھانے کے بعد بل کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments