ویب ڈیسک: پرویزخٹک بارے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزخٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے کوئی تعلق نہیں، پرویز خٹک وفاقی وزراء سے کس حیثیت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو پارٹی کے بانی ہیں، نہ چیئرمین، اورنہ رکن، وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں، اب وہ ہماری پارٹی استعمال نہ کریں، پارٹی چیئرمین محمود خان ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئِی پی نے کہا کہ پرویزخٹک اگر کسی کیساتھ ذاتی حیثیت میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں، تو کر سکتے ہیں، لیکن پارٹی استعمال نہ کریں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزخٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے کوئی تعلق نہیں،
Load/Hide Comments