شام میں اسرائیلی جارحیت تیز

شام میں اسرائیلی جارحیت تیز، دمشق میں نجی ہوٹل پر بارود برسا دیا

ویب ڈیسک: شام میں اسرائیلی جارحیت تیز ہوتی جا رہی ہے، بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے صیہونی بھی متحرک ہو گئے ہیں، صیہونیوں نے دمشق میں نجی ہوٹل پر بارود برسا دیا۔
اسرائیلی حملے کے وقت ہوٹل میں صحافیوں سمیت اہم شخصیات موجود تھیں، شامی علاقے میں اسرائیلی بفرزون کی عرب لیگ نے بھی شدید مذمت کی ہے، شام میں اسرائیلی قبضے کے خلاف قرار داد پاس کرلی، عرب لیگ نے سلامتی کونسل سے اسرائیلی اقدامات پر ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹامر کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے شام میں امن کی خاطر ہر ممکن مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا، انہوں نے کہا کہ شام میں لاکھوں شہری بے گھر اور جاں بحق ہو چکے ہیں، دونوں ممالک نے عالمی برادری سے شام کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
ذرائع کے مطابق شام میں اسرائیلی جارحیت تیز ہوتی جا رہی ہے، بشاار الاسد حکومت گرنے کے ساتھ ہی صیہونیوں نے بھی پیش قدمی شروع کر دی ہے، جس سے مزید مسائل جنم لیں گے.

مزید پڑھیں:  جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 40فلسطینی شہید