ویب ڈیسک: ایران کی جوہری تنصیبات کو اسرائیل نے ہدف بنا لیا ہے اور اسے مدنظر رکھ کر صیہونیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے پہلے بھی کہا تھا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا بھی ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ خطے میں مزید افواج، بحری جہاز اور جنگی طیارے بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اتوار کو بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام کے فضائی دفاعی نظام کی اکثریت کو ناکارہ بنا دیا ہے، جبکہ حزب اللہ کمزور ہو گئی ہے۔ ایسے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو اسرائیل نے ہدف بنا لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ حزب اللہ کا کمزور پڑنا اور شامی فضائی دفاعی نظام کی اکثریت کو ناکارہ بنایا جانا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے خدشات بھی ظاہر کئے ہیں۔
Load/Hide Comments