ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں جانی خیل جانےوالی مسافر گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس واقعہ میں خاتون اور دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں جانی خیل جانےوالی مسافر گاڑی پر ٹوچی پل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق شخص کی دشمنی تھی، جس کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments