acf1761902d639186fcc6914079bb060

خیبرپختونخوا حکومت میں آج 923 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جائیگا ، بجٹ کاپی مشرق ٹی وی کو موصول

پشاور: دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ترقیاتی پروگرام کا حجم 319 ارب روپے ہے، کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 85 بیرونی امداد شامل ہے، مقامی بینکوں سے 44 ارب روپے کا قرضہ لیا جائے گا،وفاق سے مجموعی طور 477 ارب روپے ملینگے،

بجلی منافع مد میں 58 ارب اور صوبائی محاصل کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا ہے، صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 104 ارب، اضلاع ترقیاتی پروگرام کے لئے 44 ارب روپے رکھے گئے ہیں، قبائیلی اضلاع کے لئے 83 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

تنخواہوں کے لئے 274 ارب جبکہ پینشن کے لئے 86 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق اگلے بجٹ میں صوبائی  ملازمین کی تنخواہوں اضافہ نہ کرنے اور نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویز شامل، صحت کے لیے 24 ارب، 38 کروڑ روپےاور سڑکوں کی تعمیر کے لئے 41 ارب 84 کروڑ سے زیادہ روپے مختص، توانائی کےلیے 11 ارب 43 کروڑ روپے  تعلیم کے لیے 30 ارب، 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزکی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی