ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی حدود لنڈی کوتل میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ لنڈی کوتل کی حدود نیکی خیل میں پیش آیا جہاں اراضی کے تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments