ویب ڈیسک:اسرائیل کی جانب سے شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اسلحہ کے ذخائر اور فوجی سازوسامان تباہ ہو گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد اور ان کی حمایت یافتہ فوج کے فرار ہونے کے بعد اسرائیل مسلسل شامی فوج کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنا رہا ہے ۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کی جانب سے شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر 61 میزائل حملے کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ جبری خالی کرانے کیلیے پانی و بجلی اور سڑکوں کا نظام تباہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments