میئر سمیت مزید70فلسطینی شہید

دنیاغزہ میں اسرائیلی بمباری : میئر سمیت مزید70فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیل بربریت بدستور جاری ہے ،تازہ بمباری کے نتیجے میں مئیر سمیت مزید 70نہتے فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔
دوسری جانب لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ اور پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے اور ساتھ ہی حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دبا ڈالنے اور اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، علی امین گنڈاپور