ضلع بنوں میں 5 روزہ انسداد

ضلع بنوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع، خصوصی احکامات جاری

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر کے اس کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ان ایام میں نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی غیر سنجیدگی پر دیگر اضلاع کی طرح بنوں کی ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری ہوا ہے۔
اس سے قبل مخدوش صورتحال کی وجہ سے ضلع بنوں کے مختلف یوسیز میں مہم کو ملتوی کر دیا گیا تھا، تاہم اب حالات نارمل ہونے پر ضلع بنوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکہ ،70افراد ہلاک ہوگئے