ویب ڈیسک: غزہ کے دیگر علاقوں کے بعد اب سکول بھی صیہونیوں کے نشانے پر آ گئے، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بارود برسانے کے بعد اب سکولوں کو تختہ مشق بنا دیا، حالیہ واقعات کے دوران 4 سکولوں پر بمباری سے مزید 63فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ان میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی افواج نے 4 سکولوں سمیت کئی مقامات پر بمباری کی، ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 4 سکولوں سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی، ان واقعات کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63فلسطینی شہید ہوگئے، ان شہید ہونے والوںمیںبچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں سکول پر اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوئے۔ ادھر شمالی غزہ میں بیت ہنون کے سکول پر بھی اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا جہاں شہدا کی تعداد 43 ہوگئی۔ دوسری طرف ظالم اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی بمباری واقعات میں غیر ملکی کیمرا مین احمد ال لوح سمیت3 صحافی قتل کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ غزہ اور آس پاس کے علاقوں میںہسپتالوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد اب غزہ کے سکول بھی صیہونیوں کے نشانے پر آ گئے، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بارود برسانے کے بعد اب سکولوں کو تختہ مشق بنا دیا.
Load/Hide Comments