ویب ڈیسک: موسم سرد ہوتے ہی ایل پی جی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، 10 روپے خود ساختہ اضافہ کے بعد ایک پی جی کی قیمت 290 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہونے لگے۔
مہنگائی سے جہاں پہلے ہی عوام پریشانی کا شکار تھے، وہیں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر کے عوام کو مزید پریشان کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 290 روپے ہوگئی۔
اس من منانے اضافے سے سب سے زیادہ کراچی کے شہری متاثر ہو رہے ہیں جہاں ایل پی جی 300 سے 320 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس من مانے اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ایل پی جی سرکاری ریٹ سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے جبکہ ایل پی جیقیمت میں بڑا اضافہ کر کے صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
Load/Hide Comments