سکردو میں لینڈسلائیڈنگ سے گاڑی میں

سکردو میں لینڈسلائیڈنگ سے گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سکردو میں لینڈسلائیڈنگ سے گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکردو میں ملوپہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لینڈسلسائیڈنگ سے گاڑی دب گئی، اور اس سے گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، یاد رہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید