ویب ڈیسک: شامی سرحد پر اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، طاقتور بموں سے پورا علاقہ لرز اٹھا، اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز شام کے ساحلی شہر طرطوس پر 8 گھنٹے سے زائد تک شدید بمباری کی گئی، جس کے باعث پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکوں کے باعث کئی مقامات سے آگ کے بلند و بالا شعلے اٹھتے دکھائی دیے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے دس سے زائد حملے کیے جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کیے۔ حملوں کی شدت کے باعث بموں کا نشانہ بننے والے علاقے ریکٹر سکیل پر 3.0 کی شدت کے برابر جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جن اہداف کو نشانہ بنایا، ان میں فضائی دفاع کے یونٹ اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے گودام شامل ہیں۔
ذرائع نے 2012 کے بعد شام کے ساحلی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے بہت خوفناک قرار دے دیے۔ ان حملوں میں اسرائیل نے ایسے میزائل استعمال کیے جو شاید پہلی مرتبہ شام پر بمباری میں استعمال ہوئے ہیں، ان دھماکوں کی آوازیں دس کلو میٹر سے زیادہ دوری تک بھی سنی گئیں۔ اس قدر شدید بمباری کے سبب علاقے میں رہنے والے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ شامی سرحد پر اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، طاقتور بموں سے پورا علاقہ لرز اٹھا، اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز شام کے ساحلی شہر طرطوس پر بموں کی برسات کر دی گئی جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا.
![شامی سرحد پر اسرائیل کی شدید](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/shaam-and-israel.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1734345036)