ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپٔور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، اور وہ اڈیالہ جیل کے باہر سے ہی بغیر ملے لوٹ آئے. تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جی لگئے لیکن علی امین کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اور انہیں اڈیالہ جیل کے باہر ہی روک دیا گیا۔
جیل عملے نے علی امین گنڈاپور کو آگاہ کر دیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے، جس پر علی امین گنڈاپور کا قافلہ اڈیالہ جیل کے باہر سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہو گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپٔور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، اور وہ اڈیالہ جیل کے باہر سے ہی بغیر ملے لوٹ آئے.
Load/Hide Comments