ملاقات کی اجازت نہ ملنا توہین

علی امین کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنا توہین عدالت ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود علی امین کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنا توہین عدالت ہے، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے ایک چیف ایگزیکٹیو کو ڈپٹی سپرنڈنٹ جیل نے بتایا کہ اپ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے، صوبے کے وزیراعلی کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک شمار ہوتی ہے، ان کے اس عمل سے اندازہ ہو رہا ہے کہ جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور فارم 45 کے وزیراعلی ہیں، مریم نواز کی طرح جعلی فارم 47 کے وزیراعلی نہیں ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود علی امین کو عمران خان سے ملاقات کی اجزات نہ ملنا توہین عدالت ہے، انہوں نے بتایا کہ فارم 47 کی جعلی وزیر اعلی کے حکم پر کیسے فارم 45 کے وزیراعلی کی تضحیک کی جارہی ہے،اس بارے میں ضرور عدالت سے رجوع کرینگے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے جہاں انہیں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ملاقات کی اجازت نہ ملنا توہین عدالت ہے کیونکہ اس حوالے سے عدالت کے احکامات موجود ہیں.

مزید پڑھیں:  ہری پور، تھانہ سٹی کی حدود میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج