نوشہرہ میں روڈ ایکسیڈنٹ

نوشہرہ میں روڈ ایکسیڈنٹ، بچی سمیت دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
نوشہرہ کے علاقہ امان گڑھ پل کے مقام پر مال بردار ٹرک نے سامنے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،
نوشہرہ میں روڈ ایکسیڈنٹ صدر روڈ پر پیش آیا، اس دوران ایک خاتون اور ایک بچی دم توڑ گئیں، روڈ ایکسیڈنٹ میں 50 سالہ محمد افضل سكنہ اٹک زخمی جبکہ زوجہ افضل عمر 45 سال سكنہ اٹک جاں بحق اور ایک 8 سالہ بچی بھی جاں بحق ہو گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق افراد سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ایران کے 2 سینئر جج عدالت کے باہر قتل