ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار توسیع کردی گئی ، شفقت ایاز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی مقرر ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے شفقت ایاز کی بطور معاون خصوصی تقرری کے لئے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دے دی ۔
گورنر خیبر پختونخوا نے منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس وزیراعلیٰ ہائوس بھجوا دی گئی ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شفقت ایاز کو بطور معاون خصوصی تقرری کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی ۔
Load/Hide Comments