پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت

قیادت نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت بنادیا، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے 26 نومبر احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے ایبٹ آباد کے رہائشی کی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ مبین کو گولی لگی، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے لوگوں کو تنخواہ ہم اپنا پیٹ کاٹ کر دیتے ہیں۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ معاملہ اب آپ عدالت میں لے کر جاچکے ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بنالیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے پی ٹی آئی کو کہاں پہنچا دیا، ممی ڈیڈی سے شروع ہونے والی پی ٹی آئی اب دہشت گرد جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب، بینظیر صاحبہ کیساتھ جو زیادتی ہوئی ہے دیکھا جائے وہ کیسز کس نے بنائے، نوازشریف اور ان کی بیٹی، فریال تالپور، مریم نواز کو جیل میں رکھنے والوں کی رپورٹ سامنے لائی جائے، ہم سب ان کی مذمت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کرم، مریضوں کی منتقلی کیلئَے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند