نامعلوم دہشت گردوں نے شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی حدود میں واقع گنانگرپولیس چوکی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

شانگلہ میں پولیس پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ ،2اہلکار شہید،4زخمی

ویب ڈیسک: شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید 4زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی حدود میں واقع گنانگرپولیس چوکی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
جام شہادت نوش کرنے والوں کی شناخت ایس ایچ او محمد حسن خان، سپاہی نثار احمد کے نام سے ہوئی جبکہ حملے میں اہلکار مرزا ارشد اقبال، سپاہی ارشد گنانگرسمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی جی پی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے پولیس چوکی گنانگرپر حملے کے دوران شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاران اور مقابلہ کرنے والے جوانوں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او محمد حسن اور ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد نے اس دھرتی کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی عظیم قربانی دی۔
پولیس فورس ان کی قربانی اور جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
دوسری جانب شانگلہ چکیسر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ھونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز شانگلہ میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او شانگلہ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ،فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کا شکار