ویب ڈیسک: اتحاد مدارس دینیہ نے فوری طورپر مدارس رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں اتحاد تنظیم المدارس کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمن سمیت جید علما کرام مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدارس بل متنازع نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے، کیا بل منظور ہونے کے بعد کوئی سوال اٹھایا گیا؟
انہوں نے کہا کہ ہماری شکایت حکومت سے اور مقف آئین و قانون کے تابع ہے، اس لیے کوئی منفی گفتگو کرنا نہیں چاہتے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا، صدر مملکت نے 10 روز تک بل پر کوئی اعتراض نہیں کیا، قانون کے مطابق گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کے برعکس کوئی فیصلہ ہوا تو مل کر بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Load/Hide Comments