ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان بھی شکیل آفریدی کی طرح ہی پاکستا ن کے قیدی ہیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک قیدی شکیل آفریدی یہاں موجود ہے جس نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکا کی مدد کی تھی، امریکا نے بارہا اس کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا لیکن وہ ہماری تحویل میں ہے، بانی پی ٹی آئی ویسے ہی پاکستان کے قیدی ہیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہوں گی، نہیں معلوم وہ کس حد تک دوسرے ممالک میں مداخلت کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ نہیں سمجھتاکہ امریکا سمیت کوئی بیرونی طاقت پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گی، پی ٹی آئی کو جو بھی ریلیف ملے گا عدالتوں کا سامنا کرنے سے ہی ملے گا۔
Load/Hide Comments