فلسطینی خالد نبھان بھی شہید

پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجوڑنے والے فلسطینی خالد نبھان بھی شہید

ویب ڈیسک: فلسطین میں پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجھوڑنے والے دادا خالد نبھان بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری گزشتہ برس اپنی شہید پوتی کو چومتے اور اسے میری روح کہنے پر مشہور ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق خاندان کی شہادت کے بعد خالد نبھان نے اپنی زندگی فلسطینیوں کی مدد کیلئے وقف کی اور فلسطینی عوام کی جانب سے خالد نبھان کو ابودیہ کے نام سے پکارا جو دنیا میں فلسطینی دادا کے نام مشہور ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خالد نبھان آج صبح وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
نومبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خالد نبھان کی پوتی اور پوتا شہید ہوئے تھے۔
اسرائیل نے ابو حجر خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر کو نشانہ بنایا جس میں فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ایک بچے سمیت دیگر 4 افراد بھی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار ہے،گورنر فیصل کنڈی