ویب ڈیسک: فنڈز اور اختیارات سے محروم خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل کا رخ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف سراپا احتجاج صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے اڈیالہ جیل کا رخ کر لیا ۔
خیبر پختونخوا بھر سے مظاہرین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بلدیاتی نمائندوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس نہ فنڈز ہے اور نہ ہی کوئی اختیار اورصوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔
قبل ازیں اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو جیل کے باہر چیک پوسٹ پر روک لیا گیا ۔
چیئرمین ویلج کونسل ترخہ نوشہرہ تیمورکمال کے مطابق چیک پوسٹ پر روکنے کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی ۔
اس موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا کے متعدد تحصیل اور وی سیز چیئرمینز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف اختیارات اور فنڈز نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے موجود ہیں۔
Load/Hide Comments