سوال
ایک مقیم آدمی ایک مسافر امام کے ساتھ دوسری رکعت میں ملا، امام صاحب نے دوسری رکعت کے بعد سلام پھیر دیا۔ اب یہ مقتدی اپنی باقی تین رکعات کیسے پوری کرے گا؟
جواب
مقیم شخص کی اقتدا مسافر امام کے پیچھے درست ہے، اور جب مسافر امام کے ساتھ کوئی شخص چار رکعات والی نماز کی دوسری رکعت میں شریک ہوا تو یہ مقتدی لاحق بھی ہے اور مسبوق بھی۔اور ایسے مقتدی کاحکم یہ ہے کہ یہ شخص پہلے دو رکعت بلا قراء ۃ ادا کرے جس میں یہ لاحق ہے اورآخر میں وہ رکعت اداکرے گا جس میں یہ مسبوق ہے اور یہ تیسری رکعت قراء ۃ کے ساتھ اد اکرے گا۔
(فتاوی دارالعلوم دیوبند 4/340،دارالاشاعت۔ایضا 3/254،دارالاشاعت)
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:
مسافر امام کی نماز مکمل ہونے کے بعد مقیمین اپنی نماز کیسے مکمل کریں گے؟
فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144004201053
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
Load/Hide Comments