ٹل پارا چنار مین شاہراہ

ٹل پارا چنار مین شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں آمدو رفت کیلئے بند

ویب ڈیسک: ٹل پارا چنار کی مین شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں تاحال ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہیں جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
علاقہ عمائدین کے مطابق شہر میں اشیائے خوردونوش ، میڈیسن ، ایل پی جی ، لکڑی اور تیل کا ذخیرہ مکمل ختم ہوگیا، شدید سردی کے باعث لکڑی اور ایل پی جی نہ ملنے کی صورتحال میں اب تک کئی اموات ہوئی ہیں۔
کرم میں امن و امان کی صورت حال کے باعث ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں جبکہ ضلع کے ہسپتالوں اور میڈیسن دکانوں میں ادویات کی کمی کا سامنا ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں نمونیا سے 3 بچے دم توڑ گئے، ہزاروں افراد کے ٹکٹ ویزے ایکسپائر ہوگئے جبکہ شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان