ادویات کا سٹاک کرم پہنچا

خیبر پختونخوا حکومت کا فوری اقدام،ادویات کا سٹاک کرم پہنچا دیا گیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2مہینوں کیلئے ادویات کا سٹاک کرم پہنچا دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع کرم میں ضلع کرم میں ایمرجنسی ادویات کی قلت ختم کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے ادویات کا سٹاک کرم پہنچا دیا ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر پہنچائے جانے والے سٹاک میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کی ان ادویات میں ایمرجنسی ادویات اور ویکسینز وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر اعلی کی ہدایات پر آج ادویات کا تیسری کھیپ کرم پہنچا دی گئی ہے اب تک 20 کروڑ روپے مالیت کی ایمرجنسی ادویات بذریعہ ہیلی کاپٹر کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔
کرم میں کشیدگی کی وجہ سے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے علاقے میں ضروری ادویات کی سپلائی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک اور مغوی ڈرائیور قتل ،نعش برآمد کرلی گئی