ملک بھر میں شدید سردی اور

ملک بھر میں شدید سردی اور دھند، موٹرویز مختلف مقامات پربند

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شدید سردی اور دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اکثر شہروں میں موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی اور دھند کی لہر برقرار ہے، جبکہ بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی سے معمولات زندگی جامد ہو کر گئے ہیں، لہیہ میں پارہ منفی 9 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا، گوپس، سکردو، بگروٹ میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سنٹی گریڈ، گلگت منفی 6، استور، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سردی کی شدت میں مزید اضافے اور موجودہ سردی کی شدت برقراررہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب سردی اور دھند کی وجہ سے موٹر ویز بھی اکثر مقامات پر بند کر دی گئی ہے، اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی جبکہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بھی بند ہے، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
پہاڑی علاقوں پر برفباری کی وجہ سے وہاں کے رہائشی گھروں میں‌مقید ہو کر رہ گئے ہیں، ایسے میں‌ان کیلئے باہر نکلنا اور سفر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، جبکہ دوسری جانب برفباری سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کو بھی وارننگ جاری کر دی ئی ہے کہ وہ ان دنوں میں‌احتیاط سے کام لیں .

مزید پڑھیں:  ٹرمپ تخت نشین، مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر منسوخ