ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، جو کہ پورا اختیار اور مینڈیٹ رکھتی ہے، تاہم حکومت کنفیوژن پھیلائے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ سیاسی عدم استحکام کی بینفشری ہے، اسی لیے نہیں چہاتی کہک مذاکرات ہوں ، وہ سیاسی حدت نیچے نہیں لانا چاہتی۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جب بھی مذاکرات کی بات ہو تو اسے سبوتاژ کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال کچھ دن کیلئے مؤخر کردی ہے، اس کے درپردہ مقاصد صرف حکومت کو بات چیت کیلئے وقت دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کنفیوژن پھیلائے جا رہی ہے، ہماری طرف سے تو کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments