ویب ڈیسک: شامی دارالحکومت دمشق کے قریب اجتماعی قبر دریافت کر لی گئی ہے، اس اجتماعی قبر میں ہزاروں لاشیں دفن ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اجتماعی قبر دارالحکومت دمشق سے 25 کلومیٹر شمال میں القطیفہ کے علاقے میں دریافت کی گئی ہے۔ یہ اجتماعی قبر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دریافت ہونے والی کئی اجتماعی قبروں میں سے ایک ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی شام میں اب تک 12 اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے ایک قبر سے خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ لاشوں کی حالت دیکھ کر ان پر تشدد اور قتل کے شواہد ظاہر ہوئے ہیں۔
ذرائع نے امریکی تنظیم کے سربراہ معاذ مصطفیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ القطیفہ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر میں انتہائی محتاط اندازوں کے مطابق کم از کم ایک لاکھ لاشیں دفن ہو سکتی ہیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔یاد رہے کہ شامی دارالحکومت دمشق کے قریب اجتماعی قبر دریافت کر لی گئی ہے، اس اجتماعی قبر میں ہزاروں لاشیں دفن ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments