بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت

بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق خاتون اول کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں آج پیشی ہے، جیل ٹرائل میں پیشی کی وجہ سے آج ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تمام مقدمات کی تفصیلات جمع کی ہے، بعدازاں بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی گئِی، اور اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں‌ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی گئِی.

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی سے فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے