ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا عنصر نمایاں ہے، اس دوران 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پی ایس ای میں 100انڈیکس ایک لاکھ 16ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ایک لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔
Load/Hide Comments