ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹنل ملازمین کی احتجاجاً ٹنل بند کرنے کی دھمکی، ملازمین کی جانب سے مسائل کے انبار لگا دیئے گئے۔
کوہاٹ ٹنل ملازمین کی احتجاجاً ٹنل بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، جس کی وجہ سے چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں، بچوں کی سکول فیس جمع کروانے کے لیے بھی ادھار لینا پڑتا ہے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے حکام بالا کی منت سماجت کر رہے ہیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔
ٹنل ملازمین نے الزام لگایا کہ چیئرمین این ایچ اے کی ایما پر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی، ایک دو دن میں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو کوہاٹ ٹنل کو ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے۔
Load/Hide Comments