ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میںضلع کرم بھیجی جانے والی میڈیسن میں غیرضروری ادویات شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جو ادویات بھیجی ہیں وہ اس کے برعکس ہیں، ادویات میں خارش اور ملیریا کی ادویات شامل تھیں۔ ہسپتال ذرائع کی جانب سے ضلع کرم بھیجی جانے والی میڈیسن میں غیرضروری ادویات شامل ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جو ادویات بھیجی گئی ہیں وہ ان دنوں استعمال کے قابل نہیں ہیں۔
ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور شدید علیل بیماروں کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے کے لیے ایدھی سربراہ فیصل ایدھی اپنے دوستوں کے ہمراہ پاراچنار پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلع کرم بھیجی جانے والی میڈیسن میں غیرضروری ادویات شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments