ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں موٹرکار پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا جہاں نادرن بائی پاس پر سفید آلٹو موٹر کار پر فائرنگ کی گئی جس سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی کپتان ولد باغ زرین ، سردار ولد سیفور الرحمن اور منصور عرف بابو ولد اورنگزیب ساکنان نستہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ نوید ولد بخت روان ساکن نستہ چارسدہ زخمی ہو گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن انعام جان ، اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لعل زادہ خان اور ایس ایچ او چمکنی عاکف انجم فوری موقع پر پہنچ گئے جہاں اپنی نگرانی میں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مجروح کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کے مطابق ورثا کی دعویداری پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments