ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیرادہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ وادی تیراہ میں دور دراز علاقہ زخہ خیل کے منزاوں میں پیش آیا جہاں مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں تین سالہ مصطفی ولد عزیز جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
بچے آبادی کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ آ گرا ۔
زخمی ہونے والے بچوں میں نوید ولد عزیز ، اجل حبیب ولد عبدلوہاب ، حضرت علی ولد صلاح الدین ، زین اللہ ولد جلیل ، نور سعید ولد جلیل شامل ہیں ۔
زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
Load/Hide Comments