کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا

کرنٹ اکاؤنٹ دس سال بعد سرپلس ہونا اہم پیشرفت ہے: وزیر خزانہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کرنٹ اکاؤنٹ دس سال بعد سرپلس ہونا اہم پیشرفت ہے،معاشی استحکام کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزارت خزانہ میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ترسیلات ذر میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات ذر35 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔
وزیر خزانہ نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں کم نہ ہونے کا ملبہ مڈل مین پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مرغی، دالوں کی قیمتیں دنیا بھر میں کم ہوئیں ہم بھی مانیٹر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے جبکہ مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار پالیسی ریٹ میں کمی کی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کا 13فیصد پر آنا معیشت کے لیے اہمیت کا حامل ہے کاروباری برادری کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے جبکہ سیمنٹ کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ایک ماہ قبل مہنگائی کا احاطہ کیا تھا آج کے ای سی سی میں پہلا ایجنڈا قیمتیں کم کرنے پر ہو گا اور پر امید ہوں معاشی بہتری کا سفر جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ عام آدمی پر معاشی بہتری کا اثر کیوں نہیں پڑ رہا مرغی، دالوں کی قیمتیں مڈل مین کے کردارکے باعث کم نہیں ہو رہیں، مرغی، دالوں کی قیمتیں دنیا بھر میں کم ہوئیں ہم بھی مانیٹر کریں گے۔
مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جاری مالی سال میں ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 30.2ارب ڈالر کی ترسیلات ذر ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کی لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے مدد کی پیشکش