11دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،11دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 11دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 17اور 18دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثراندازسے نشانہ بنایا گیاجس میں 7دہشت گرد مارے گئے ۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گرد وں کو ہلاک کیا۔
تیسری جھڑپ ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں ہوئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے، نوازشریف