یونان کشتی حادثہ میں 40پاکستانیوں

یونان کشتی حادثہ میں 40پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا تاہم اس دوران یونان کشتی حادثہ میں 40پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، 5 پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین نے ایجنٹوں کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے، گوجرانوالہ سرکل کے 30 افراد کشتیوں پر سوار تھے، ان میں 26 کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا۔ یونان کشتی حادثہ میں 40پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے خدشہ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ متحرک ہو گیا، اور اس حوالے سے متعدد مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے تین روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں درجنوں افراد لاپتہ تھے، اس دوران ریسکیو کارروائیا ں کرنے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل تھے۔ گزشتہ دو سال میں غیر قانونی سمندر عبور کرنے کی کوشش میں 330 پاکستانی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 40فلسطینی شہید