497 طالبات میں ڈگریاں تقسیم

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں‌کانووکیشن، 497 طالبات میں ڈگریاں تقسیم

ویب ڈیسک: پشاور میں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کا 8واں کانووکیشن منعقد ہوا جس میں 497 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کا 8واں کانووکیشن منعقد ہوا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، کانووکیشن میں فارغ التحصیل 497 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئِیں، جن میں 150 ماسٹرز، 53 ایم فل اور 268 بی ایس ڈگریاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کا 8واں کانووکیشن میں اعلی تعلیمی کارکردگی پر یونیورسٹی کے 41 اور کالجز کے 26 طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کیلئے پرامید