نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت پر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں 30 دسمبر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افتتاحی کمرشل پرواز قومی ائیرلائن چلائے گی۔ گوادر ائیرپورٹ کیفعالیت کے جوالے سے قومی ائیرلائنز کی انتظامیہ اور ائیرپورٹس اتھارٹی کے مابین طویل مذاکرات ہوئے، اس کے بعد ائیر پورٹ کی فعالیت سے متعلق معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آئندہ چند روز میں ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کیلئے عملہ تعینات کر دے گا، چیک ان کیلئے کمپیوٹرز سمیت دیگر اہم سامان بھی پی آئی اے کی جانب سے مہیا کی جائیں گی۔ طویل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ائیر پورٹ پر ایک سال تک قومی ائیرلائنز سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس حوالے سے حکام نے قومی ائیرلائن حکام کو یقین دہانی کروا دی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں ڈیپ سی پورٹ میں چین کی 246 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے ائیرپورٹ تعمیر کیا گیا ہے، جس کے حوالے سے اب صحت افزا احکامات سامنے آ نے لگے ہیِں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: نگران دور میں غیرقانونی بھرتی ملازمین ہٹانے کیلئے قانون تیار