ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئرسٹائل کی سوشل میڈیا پر دھوم، ہر جگہ اس کے چرچے کئے جا رہے ہیں، وہ خود بھی تقاریب میں شرکت کر کے عوام کی توجہ اس جانب مبزوال کرا رہے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر سٹائل کا سوشل میڈیا پر چرچا ہو رہا ہے، ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا ہیئر سٹائل بالکل مختلف نظر آ رہا ہے۔
ویڈیو میں ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع اپنی نجی پراپرٹی ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں مداحوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر تبصرون کی بارش ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں ٹرمپ کے سر کے بال اطراف اور اوپر سے پھولے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، یہ ایک عام تاثر ہے کہ انہیں زیادہ تر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض لوگ انہیں کاپی کرنے کی بھی کوشش کرتے پائے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments