افغانستان میں مسافر بسیں حادثات

افغانستان میں مسافر بسیں حادثات کا شکار، 52 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان میں مسافر بسیں حادثات کا شکار ہونے سے 52 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسیںں حادثات کا شکار ہو گئیں، ان دو مختلف حادثات کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بسیں ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئیں۔
اس حادثہ کے نتیجے میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار کے مطابق ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤں شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا۔
افغان طالبان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے کے باعث کچھ زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں علاج معالجے کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں مسافر بسیں حادثات کا شکار ہونے سے 52 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان کا ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا