ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں کوکی خیل مشران نے جمرود گریڈ سٹیشن بند کر دیا، کوکی خیل قوم کے مشران نے تمام کمرشل فیڈرز پر بجلی معطل کر کے گھریلو صارفین کو بجلی فراہم کرنا شروع کردی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمرود گریڈ سٹیشن کا عملہ گھریلو صارفین کی بجلی کمرشل فیڈر پر چھوڑتا ہے، ٹیسکو حکام نے جمرود میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے، بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
ٹیسکو حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیڈرز آور لوڈ ہونے سے بجلی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، سردی میں بجلی کا استعمال زیادہ ہوجاتا ہے، جس سے اوورلوڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک لوڈشیڈنگ بند نہیں کی جاتی، تب تک جمرود گریڈ سٹیشن میں احتجاج جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments